نیو یارک (نیٹ نیوز) افغانستان سے فوجی انخلاء کے اعلان کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ جنگ زدہ ملک نکالنے کا مقصد اب توجہ چین پر رکھنا ہے ۔ انہوں نے کہا چین کے ساتھ تعلقات اور موسمیاتی تبدیلی سمیت کووڈ کی صورتحال ہے ، اب ہمیں اپنی طاقت اور وسائل کو یہاں خرچ کرنا ہوگا،کابل میں خانہ جنگی کسی کے مفاد میں نہیں، اگر طالبان حکومت کا حصہ بننا اور اپنا اقتدار تسلیم کرواناچاہتے ہیں تو سیاسی عمل کا حصہ بننا ہوگا۔