ہیگ ( نیٹ نیوز ) انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) نے افغانستان میں طویل جنگ کے دوران مبینہ طور پر ہونے والے جرائم پر تفتیش کے حوالے سے 3 روزہ سماعت کا آغاز کردیا۔ نیدرلینڈز کے شہر ہیگ میں قائم عدالت میں 82 افغان متاثرین کی نمائندگی کرنے والے وکیل فیرگل گینور نے افغانستان میں احتساب کیلئے ایک تاریخی دن قرار دے دیا۔