لاہور(کامرس رپورٹر)انجینئر سہیل لاشاری سال 2020-21 کے لئے پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے صدر منتخب ہوگئے ، پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے سالانہ انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں حاجی شیر علی بنگلزئی سینئر نائب صدر اور سید دوست محمد نائب صدر منتخب ہوئے ، نومنتخب صدر انجینئر سہیل لاشاری 2005 میں بطور سینئر نائب صدر اور 2014 بطور صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خدمات انجام دے چکے ہیں، سہیل لاشاری نے سوزو امیوزمنٹ پاک قائم کیا، وہ لاہور چیمبر کے ساتھ سرگرم عمل رہ کر کاروباری کمیونٹی کی خدمت بھی کرتے رہے ہیں، انہوں نے فروٹس اینڈ ویجیٹیبلز، ہارٹی کلچر، ہاسپٹیلٹی اور ٹوور ازم سے متعلق لاہور چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔ وہ لاہور چیمبر ثالثی سنٹر کے ایک معتبر ثالث اور بانی سربراہ بھی ہیں، دریں اثنا گروپ کے چیئرمین حاجی جمعہ خان نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ۔