مکرمی !کوویڈ- 19کی وباء نے جہاں دنیا بھر کی معیشت کو زبردست دھچکالگایا ہے وہیں تعلیم کا پہیہ بھی رک گیا ہے ۔ جنوری میں جب تعلیمی ادارے کھلے تو چین میں کورونا وائرس کی بیماری پھیلنے کی خبریں آ نا شروع ہو چکی تھیں ۔اس وقت کسی کو اندازہ بھی نہ تھا کہ یہ بیماری ایک دن پوری دنیا کو مفلوج کردے گی۔ جنوری سے لے کر مئی جون تک کے مہینے تعلیمی سال کا اہم ترین وقت ہے ۔ نویں ،دسویں ، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات اور ان کی تیاری ان ہی مہینوں میں ہوتی ہے۔ چھوٹی جماعتوں ، پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں اور دیگر یونیورسیٹوں میں بھی یہ وقت بہت اہم ہوتا ہے مگر چھ ماہ کے لگ بھگ تعلیمی ادارے بند ہیں۔ تعلیم کی بندش نسل نو کو تباہ کرنے کے مترادف ہے بہتر ہو گا حکومت تعلیمی سسٹم بحال کرے اور ساتھ ہی کھیلوں کے میدانوں کو بھی آباد کرے۔ جو کہ اس وقت کم ہوتے جارہے ہیں یا تو سیاست کی نظر ہوتے جارہے ہیں ۔ کوئی بھی قوم یا نسل تب تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس کی تربیت ایک جواب کی طرح نہ ہو۔ ( علی رضا رانا حیدرآباد سندھ)