برمنگھم (نیٹ نیوز)مریکہ میں دو مسلمان مسافروں نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں جہاز پر اپنے شہر ڈیلاس جاتے ہوئے مذہبی اور نسلی منافرت کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔بی بی سی کے مطابق عبد الرؤف اور عصام عبداللہ کا دعویٰ ہے کہ ان کی پرواز اس لیے منسوخ کر دی گئی کیونکہ جہاز کا عملہ ان کے ساتھ سفر کرنے کے لیے تیار نہیں تھا۔عبداللہ نے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا یہ میری زندگی کا سب سے ذلت آمیز دن تھا۔دوسری طرف امریکن ایئرلائنز نے اپنے بیان میں کہا کہ ’عملے کے ایک رکن اور مسافر کی جانب سے تشویش‘ کے باعث پرواز منسوخ کی گئی۔