لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار وہدایتکار نسیم وکی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سٹیج ڈرامہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔نسیم وکی نے کہاکہ وہ ڈرامہ کی کہانی خود لکھیں گے ، اس کی ڈائریکشن بھی خود دینگے اور اس میں کام بھی کریں گے ۔نسیم وکی نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور وہاں ہمارے مسلمان بہن بھائی رہتے ہیں جن پر بھارت کی جانب سے ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں ۔