لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف مصنف ،اداکار و ہدایتکار نسیم وکی نے نگار چودھری کوسٹیج انڈسٹری میں ایک اچھا اضافہ قرار دیا ہے ۔ نسیم وکی نے کہا ہے کہ میرے پیش ہونے والے ڈراموں میں نگار چودھری اہم کرداروں میں شامل ہوتی ہیں ۔کورونا وائرس کے کی وجہ سے تھیٹر بند ہیں اس سے قبل ہم کئی ڈراموں میں اکٹھے پرفارم کرچکے ہیں ۔نگار چودھری کاکہنا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ آنے والے ٹیلنٹ کو سیکھنا چاہیے ، سفارش اور تعلقات کی بناء پر آگے بڑھنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ نسیم وکی ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ان کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھتی ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ وہ میرے کام سے متاثر ہیں۔