لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار دانش تیمور نے تمام مردوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ خواتین کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کریں۔ دانش کی پوسٹ پر ان کی اہلیہ عائزہ نے بھی ردعمل دیا ۔ انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں دانش نے لکھا کہ یہ بہت اہم ہے کہ ہم تمام رک کر اپنی زندگیوں میں موجود خواتین کا شکریہ اداکریں۔ اداکار نے واضح کیا یہ بحران کا وقت ہے اور مجھے احساس ہوا کہ میرے گھر کی خواتین کتنی محنت اور کام کرتی ہیں۔مرد حضرات کام کیلئے باہر جاتے ہیں اور ہمیں لگتا ہے کہ تمام کام ہم ہی کرتے ہیں ۔ خواتین کی ڈیوٹی کس قدر مشکل ہے ، صبح ناشتے کیلئے جلدی اٹھنے سے لے کر پورا دن بچوں کی دیکھ بھال، صفائی سے لیکر کھانا پکانے تک ،یہ تمام چیزیں علم میں ہی نہیں آتیں۔