لندن (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ نے ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیاہے ، ٹائٹل حاصل کرنے میں ناکامی پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جیمی نشام کافی دلبرداشت دکھائی دیتے ہیں اور انہوں نے بچوں کو کرکٹ کو بطور کیریئر نہ اپنانے کا مشور ہ بھی دیدیا ہے ۔ ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچو ، کھیل کو نہ اپنانا ، بیکنگ یا کسی اور چیز میں کیریئر بناؤ ، 60 سال کی خوشحال زندگی گزار کر دنیا سے رخصت ہو ۔ نشام کا اپنے اگلے پیغام میں کہناتھا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں جو ہمارے لیے باہر نکلے ، انگلینڈ کو ورلڈ کپ کی مبارک باد دیتا ہوں۔