ملتان(سپیشل رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان کے ڈاکٹروں نے 8 گہنٹے کے طویل آپریشن کے بعد 4 سالہ بچے کا کٹا ہوا ہاتھ جوڑ دیا ،تفصیل کے مطابق جہنگ کے رہائشی 4 سالہ حسن کا ہاتھ گزشتہ روز کھیلتے ہوئے ٹوکہ مشین میں آ کر کٹ گیا، بچے کو ریسکیو1122 کی ٹیم نے نشتر ہسپتال منتقل کیا جہاں ماڈرن برن یونٹ کے ڈاکٹر احمد ملک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 8 گہنٹے کے طویل آپریشن کے بعد بچے کا کٹا ہوا ہاتھ جوڑ دیا، ڈاکٹر احمد ملک نے کہا کہ ٹوکہ مشین کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ لواحقین حادثے کے بعد کٹا ہوا عضو صاف شاپر میں فوری سنبہال لیں اور جلد از جلد مریض کو نشتر ہسپتال لے آئیں اس طرح کٹے ہوئے عضو کو دوبارہ جوڑنے کی امید ہوتی ہے ،تاہم دوسری جانب ماہرین کا کہنا تہا کہ حسن کے ہاتھ کو مکمل فعال کرنے کیلئے ایک ہفتے بعد ایک مزید سرجری کی جائے گی۔