لاہور (سپورٹس رپورٹر)33ویں نیشنل گیمزمیں قومی کھیل کے ایونٹس میں صرف پی ایچ ایف سے الحاق شدہ یونٹس ہی حصہ لیں گے ،غیر الحاق شدہ یونٹس کی ٹیموں اور آفیشلز کے خلاف آئین کے مطابق سخت تادیبی کارروائی کی جائیگی۔ فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 33ویں نیشنل گیمز میں غیر الحاق شدہ یونٹس کی ٹیموں کی ایونٹ میں شمولیت کی کوشش پرٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ ایسے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو جو کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تسلیم شدہ اور ملحقہ یونٹس کا حصہ نہیں ہونگے قومی کھیلوں میں شرکت کے لئے نااہل تصور ہونگے اور انکے خلاف حسب آئین سخت تادیبی کارروائی بھی کی جائیگی۔