نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری کے عظیم اداکار نصیر الدین شاہ ایک مرتبہ پھر معاشرے میں نفرت پھیلنے اور مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام سے متعلق اپنے بیان پر ڈٹ گئے اور کہا کہ وہ اب بھی اپنے اس بیان پر قائم ہیں۔ سالانہ مواد تخلیقی تہوار انڈیا فلم پروجیکٹ کے دوران اداکار آنند تیواری کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز معاشرے سے متعلق میں نے جو بھی بیانات دیے تھے میں آج بھی ان پر قائم ہوں،میں نے جو محسوس کیا وہی کہا اور میں اس پر قائم ہوں۔