اسلام آباد( آن لائن )گزشتہ مالی سال کے دوران نشاط ملز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 43 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔کمپنی کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران نشاط ملز کو 5 ہزار 859 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو مالی سال 2017-18 کے مقابلہ میں 43 فیصد زیادہ ہے ۔ مالی سال 2017-18 کے دوران نشاط ملز کو 4 ہزار97 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ اس عرصہ میں کمپنی کی سیلز میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ ٹیکسیشن کی مد میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد وشمار کے مطابق کمپنی کی فی حصص آمدنی 16.66 روپے ریکارڈ کی گئی۔