ہوائی(ویب ڈیسک ) سائنسدانوں نے نظامِ شمسی کا سب سے دُور ’چھوٹا سیارہ‘ دریافت کر لیا ۔ یہ چھوٹا سیارہ (planetoid) ہے جس کا قطر صرف 400 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے ۔ سورج سے اس کا موجودہ فاصلہ تقریباً 20 ارب کلومیٹر، یعنی زمین کے مقابلے میں 132 گنا زیادہ ہے اور اسی وجہ سے سائنسدانوں نے اسے ’’فار فار آؤٹ‘‘ یعنی ’’دور، بہت دُور‘‘ کا نام دیا ہے ۔ ماہرین فلکیات نے ’’2018 اے جی 37‘‘ کا عارضی نام دیا تھا، لیکن تب انہیں بھی معلوم نہیں تھا کہ سورج سے اس کا فاصلہ کتنا ہے۔