کراچی(نیٹ نیوز) محفل نعت میں شرکت کے لیے ماریشس جانے والے معروف نعت خواں محمد فرحان قادری پانچ پاکستانیوں سمیت ماریشس میں پھنس گئے ۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان سے واپسی میں مدد کی اپیل کردی۔نعت خواں فرحان قادری نے کہا ہے کہ وہ 18 مارچ کو ماریشس آئے تھے لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بھی بند ہے ۔نعت خواں نے یہ بھی کہا کہ سفارت خانے سے رابطہ کیا تو اُن کی جانب سے یہی کہا گیا کہ وہ اس ضمن میں فی الحال کچھ نہیں کرسکتے ۔ ویزے کی میعاد بھی ختم ہوچکی ہے جس کے باعث ہم سب مشکلات کا شکار ہیں۔محمد فرحان قادری نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نوٹس لے کر ہم سب کو یہاں سے نکال کر وطن واپسی کا بندوبست کریں۔