لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف نعت خواں نورین امتیاز کی جانب سے پڑھی جانے والی حمد و نعتیہ کلام کو سوشل میڈیا اور نجی ٹی وی چینلز پر پذیرائی حاصل ہونے لگی، نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نعت خواں نورین امتیاز نے کہا کہ پچپن سے سکول کی تقریبات اور محافل نعت میں شرکت کرتی رہی ہوں جہاں حمد وثنا اور صوفیانہ کلام پڑھنے پر میرے دوستوں فیملی اور عوامی پذیرائی خوب حاصل ہوتی رہی ،اب میں اﷲ پاک کا شکر ادا کرتی ہوں مجھے جہاں بہت سے اعزازات اورایوارڈ حاصل ہوئے وہیں مجھے حکومت کی جانب سے صدارتی ایوارڈ بھی مل چکا ، جبکہ گولڈ میڈ لسٹ ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے ، میری خواہش ہے حمد و ثنا کے ساتھ اپنے پاک وطن کے لیے ایسا ملی نغمہ تیار کروں جس کو مدتوں یاد رکھا جائے ، انہوں نے جشن آزا ی کے موقع پر ملی نغمے ریکارڈ کرائے ، یوم دفاع کیلئے بھی خصوصی ملی نغمے تیار کرینگی، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انشا اﷲ نعت اکیڈمی بھی بنائو نگی۔