مکرمی!ہمارے معاشرے کا ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ معاشرے میں اگر کسی شخص کے ساتھ نفسیاتی مسئلہ درپیش ہو تو اسے سنجیدہ لینے کے بجائے اْس شخص کے گھر والے اور قریبی افراد اْس کا مذاق بنانا شروع کر دیتے ہیں یا شرمندگی کا باعث سمجھتے ہیں جس کی وجہ سے معاشرہ مستقلاً مختلف بدعنوانیوں کا شکار ہورہا ہوتا ہے اور اْس شخص کے مسائل میں اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں اس حوالے سے شعور بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے میں حکامِ بالا سے گزارش کرتی ہوں کہ اسِ حوالیسے بڑوں اور خاص طور پر بچوں میں شعور اجاگر کرنے کی کوشش کریں۔ (رخشاں جبیں‘ جامعہ کراچی)