ادیس ابابا(92نیوزرپورٹ،اے ایف پی )ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے کہا ہے کہ ہمیں مل کر ہمیں نفرت کے زہر کو بے اثر کرنا چاہیے ۔ انہوں نے اپنے ملک میں نسلی تشدد پر مبنی "نفرت کے مبصرین" کی مذمت کی ،اوسلو میں امن کا نوبل انعام وصول کرنے کی رسمی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مل کر ہمیں نفرت کے زہر کو بے اثر کرنا چاہئے ،اے ایف پی کے مطابق ان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہونے اصلاحات نے نسلی تناؤ کو جنم دیا ہے ۔92نیوزرپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ایتھوپیا کو نوبل انعام ہمسایہ ملک اریٹیریاکے ساتھ 20سال سے جاری جنگ ختم کرنے پردیاگیا۔