کراچی ( سٹاف رپورٹر ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اﷲ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر پر فرد جرم عائد کردی، راؤ انوار سمیت تمام ملزموں نے صحت جرم سے انکار کیا ہے ۔ پیر کو کیس کی سماعت کے موقع پر راؤ انوار اور دیگر ملزموں کو عدالت پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزموں کی موجودگی میں ان پر فرد جرم عائد کی ، ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے ملزموں کے انکار پر استغاثہ کے گواہوں کو نوٹس جاری کر دئیے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ اور عینی شاہدین کے بیان ریکارڈ کرنے والے مجسٹریٹ کو طلب کرلیا۔ کیس کی مزید سماعت 11 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔