کراچی (وقائع نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اﷲ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملزم راؤ انوارکی درخواست ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی عدالت میں ملزم راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان کو بھی پیش کیا گیا ، وکیل کا کہنا تھا کہ راؤ انوار کا نام نقیب قتل کیس میں زبردستی شامل کیا گیا ہے راؤ انوار مقابلے کے وقت موقع واردات پرموجود نہیں تھے جبکہ مدعی مقدمہ کی جانب سے وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ نقیب اﷲ کو ساتھیوں سمیت تین بجکر اکیس منٹ پر جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا اور راؤ انوار نے مقابلے سے پہلے ایک بجکر اکیس منٹ پر پریس کانفرنس میں نقیب اﷲ اور دیگر ساتھیوں کے قتل کی تصدیق کی، مقابلہ بعد میں کیا گیا تو ملزمان کے قتل کی تصدیق پہلے کیسے کی جاسکتی ہے راؤ انوار مقابلے کے وقت جائے وقوع پر موجود تھے عدالت نے وکلا کی جانب سے دیے گیے دلائل کے بعد ملزم راؤ انوار کو دس لاکھ روپے کہ مچلکے جمع کروانے کاحکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کرلی واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے سے فیصلہ پانچ جولائی کو محفوظ کیا گیا تھا۔