کراچی (سٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نقیب اﷲ قتل کیس میں 10 سے زائد ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی اور جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا،بدھ کونقیب اﷲ قتل کیس میں نامزد اکبرملاح،محمد انار، فیصل محمود،خیرمحمد،عمران کاظمی،رئیس عباس زیدی اورشکیل فیروزاپنی عبوری ضمانت کی توثیق کیلئے فاضل عدالت میں پیش ہوئے ،فاضل عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عبوری ضمانت منسوخ کردی اورملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا،پولیس نے ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتارکرلیا،فاضل عدالت نے گرفتارملزمان کو فوری جیل بھیج دیا۔