لاہور(اپنے خبر نگار سے ) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت جاری سیکنڈری سکول امتحانات جماعت نہم سالانہ 2019ء کے حوالے سے کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل نے امتحانی مرکز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ریحان والا منڈی فیض آباد میں دورانِ معائنہ دو جعلی امیدوار پکڑے ، تفصیلات کے مطابق آج انگریزی لازمی کے پرچہ میں رول نمبر 189568، احتشام الحق کی جگہ عثمان ناصر اور ول نمبر 189720، زین اکبر کی جگہ علی حسن پیپرز دے رہے تھے ۔ اس معاملے میں دونوں کو تلبیسِ شخصی ایکٹ کے تحت حوالہ زنداں کیا گیا۔