لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں نماز جمعہ کے موقع پر لاہور پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ ڈی آئی جی آپریشن وقاص نذیر نے ڈویژنل ایس پیز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے ۔ڈولفن اور پولیس رسپانس فورس کے اہلکارعبادت گاہوں کے گرد پٹرولنگ مزید موثر بنائیں۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ یقینی بنائی جائے ۔ ایس پی اقبال ٹائون علی رضا کے مطابق نماز جمعہ کے موقع پر تما م مساجد اور امام بارگاہوں کی کیٹگری کے حساب سے سکیورٹی ڈیوٹی کے لئے نفری تعینات کی گئی تھی۔