مکرمی !جیسا کہ ہم سب کو پتہ ہے کہ کورونا کی وبا پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہیں اور اس کی وجہ سے جہاں باقی معاملات متاثر ہوئے وہاں تعلیم کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ۔ کورونا کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دنیا نے اپنا رہنے کا طریق تبدیل کر لیا۔ پاکستان میں تعلیم کے عمل کو جاری رکھنے کیلئے HEC کی ہدایت پر یونیورسٹیز نے ان لائن تعلیم کا نظام متعارف کروایا تا کہ بچوں کے تعلیمی سال کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے میں نمل یونیورسٹی میں ماس میڈیا کا طالبعلم ہوں۔ ہمارے اساتذہ نے مشکل کی اس گھڑی میں طالبعلموں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیمی نظام کو جاری رکھا اور جن طلباء تک ان لائن تعلیم کی رسائی ممکن نہیں تھی ان طلبہ کو انکے گھر کے دروازے تک تعلیمی مواد فراہم کیا جس پر میں اپنی یونیورسٹی کی انتظامیہ ریکٹر میجر جنرل محمد جعفر (ریٹائرڈ) اور خصوصاً ماس کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر خالد سلطان ممنون ہوں خاص طور متین حیدر جنہوں نے ہمیشہ سے طلباء کا خاص خیال رکھا۔ اللہ تعالیٰ جلد از جلد اس وبا کو دنیا سے ختم کریں آمین تا کہ تعلیم کے عمل کو پہلے کی طرح جاری رکھا جا سکے۔(بلال شبیر‘اسلام آباد)