نیویارک ( ویب ڈیسک) دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی مختصر ویڈیو کی ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر ایک اور جان لیوا چیلنج ٹرینڈ بن گیا جس کے باعث والدین شدید پریشانی کاشکارہیں ۔ڈاکٹروں نے والدین پر سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے بچوں پر نظر رکھنے کی تلقین کی ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر آئے روز نئے چیلنجز متعارف کرائے جاتے ہیں جو کئی بار نوجوانوں کی موت کا سبب بھی بنتے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ چیلنج بڑی مقدار میں نمک کو پھانکنا ہے ۔ ڈاکٹر اور ماہرین نے خبردار کیا ہے یہ حرکت ناصرف معدے کو نقصان پہنچا سکتی ہے بلکہ جسم کی برداشت ہار مان جائے تو موت بھی موقع ہوسکتی ہے ۔ٹک ٹاک پر اس چیلنج پر سینکڑوں صارفین ویڈیوز بناچکے ہیں۔ وائرل ہونے والی متعدد ویڈیوز میں منچلوں کی حالت غیر بھی ہوئی۔