لاہور (نامہ نگار خصوصی) افتخار محمد چودھری کی سیاسی جماعت نے ملک سے نمک کی برآمد کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان اور پی ایم ڈی سی کو چٹھی لکھ دی ہے ،ایڈووکیٹ غلام مجتبیٰ کی وساطت سے لکھی گئی چھٹی میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے نمک سستے داموں دشمن ملک بھارت کو برآمد کیا جاتا ہے جبکہ بھارت پاکستانی نمک دیگر ممالک کو فروخت کرکے بھاری منافع حاصل کرتا ہے ، پاکستان میں نمک کی کانوں میں کتنے مزدوروں کام کرتے ہیں اور کتنا نمک نکالا جارہا ،معلومات فراہم کی جائیں جبکہ انڈیا کے علاوہ کتنے ممالک کو نمک دیاجاتا ہے ۔