اسلام آباد (آئی این پی)نیب نے نندی پور پاور منصوبے میں تاخیر کے باعث ہونے والے نقصان پر احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ریفرنس میں سابق وزیر قانون بابر اعوان، سابق سیکرٹری قانون مسعود چشتی اور ریاض کیانی سمیت 7ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ۔ یہ ریفرنس عید کے بعد احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔واضح رہے نندی پور منصوبے میں تاخیر کے باعث اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے اور اس پر نیب نے انکوائری کر کے تحقیقات مکمل کی تھیں تاہم ریفرنس فائل نہیں ہو سکا تھا اور اب سپریم کورٹ کی طرف سے نوٹس لئے جانے پر یہ ریفرنس فائل کیا جائے گا۔