لاہور(سٹاف رپورٹر)لیسکو ترجمان کے مطابق ننکانہ سرکل کی بچیکی ڈویژن کی بچیکی سب ڈویژن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایس ای رانا محمدایوب خاں نے کی جس میں ایکسئین بچیکی چوہدری جاوید اقبال ، سرکل کے ڈی سی ایم ملک محمود ،ایس ڈی او اور آر اوزنے شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹولیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کی جانب سے جاری کردہ خصوصی ہدایات کے پیش نظر نہ صرف لیسکو صارفین کے بجلی بلوں سے متعلق شکایات کا بروقت ازالہ کیا بلکہ دیگر معاملات اور مسائل بھی سنے ۔ جس میں ان کو مختلف نوعیت کی17شکایات موصول ہوئیں جن میں سے انہوں نے 13شکایات کا موقعے پرہی ازالہ کروایا جبکہ ایل ٹی لائینوں اور میٹر کی تبدیلی کے حوالے سے موصول شدہ 4شکایات کا متعلقہ افسران کو جلد ازجلد ازالہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔