کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصرحسین شاہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے مدینہ منورہ آمد کے موقع پرجوتے اتارنے کے عمل کی تعریف کی ہے ،اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں انکا کہنا تھا کہ ننگے پاؤں مقدس سرزمین پرحاضری دینا اعزازہے ،ہم تو مانگتے ہی اسی درسے ہیں اوریہی درہمارے لیے مسلسل رحمتوں کا ذریعہ ہے ،زندگی اگرسو باربھی یہ اعزازبخشے تو میں درخاتم النبین صلی اللہ علیہ والہ وسلم پرہمیشہ ننگے پاؤں حاضری دوں،یہ عمل قابل تعریف ہے ۔علاوہ ازیں انہوں نے این اے 249 کی دوبارہ گنتی میں قادرخان مندو خیل کو کامیابی پرمبارکباد پیش کی۔