لا ہو ر ( کر ائم ر پو ر ٹر ) نواب ٹاؤن پولیس نے گمشدہ 4 سالہ عبدالنافع کو والدہ سے ملا دیا۔ٹھوکر نیاز بیگ سے پی آر یو کو 4 سالہ بچہ روتا ہوا ملا جسے پی آر یو تھانہ نواب ٹاؤن لے آئی۔پولیس نے مساجد میں اعلانات کروا کر اور کنٹرول پر کالز چلوا کربچے کے والدین کو تلاش کیا۔پولیس نے بچے کی والدہ کو ڈھونڈ کر بچہ اْس کے حوالے کردیا۔والدہ نے بحفاظت بچہ ملوانے پر ایس ایچ او نواب ٹاؤن اشتیاق کا شکریہ اداکیا ۔