لاہور(کرائم رپورٹر)نواب نواب ٹائون کے علاقہ میں 10سالہ بچی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ معصوم بچی کو اغوا کرلیا گیا ۔ نواب ٹائون نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے رہائشی ریاض احمد کی 10سالہ بیٹی رابعہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی۔ بچی کے لواحقین نے اپنے طور بچی کی تلاش کی مگر نہ ملنے پر پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس کے مطابق مختلف پہلوئوں پر تفتیش کی جا رہی ہے ، بچی چہارم کلاس کی طالبہ ہے ۔