لاہور(کرائم رپورٹر) نواب ٹائون میں معمولی لڑائی جھگڑے پر بہنوئی کی فائرنگ سے 35 سالہ سالا ہلاک ہوگیا ۔پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا دیا ۔بتایا گیا ہے کہ گرین ایکڑ کے رہائشی محنت کش بلال کا گزشتہ رات اپنے بہنوئی بلال ولد شاما سے معمولی بات پر جھگڑا ہوگیاجس پر ملزم بلال نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک گولی بلال کی چھاتی پر جالگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا،واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش جاری ہے بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔