لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مشاہد اﷲ آل شریف کی کرپشن کا تحفظ کر رہے ہیں، مشاہد اﷲ ن لیگ کی وہ پھپھے کٹنی ہے جو دوسروں کو لڑانا چاہتی ہے ، مشاہد اﷲ خان کو چیلنج کر رہا ہوں کہ وہ میرے ساتھ آج ٹی وی پر مناظرہ کر لیں، انہوں نے تین مرلے کے گھر سے اپنی سیاست کا آغاز کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں لوڈر کے طور پر مشاہد اﷲ نے سیاسی سفر کا آغاز کیا، یہ کس منہ سے عمران خان پر تنقید کرتے ہیں۔سندھ کے 25 سرکاری افسران نے کرپشن کا اعتراف کیاجنہوں نے پلی بارگین کیں ان کو دوبارہ سندھ میں لگا دیا گیا، ایک زردادی پیپلزپارٹی پر بھاری ہے ، نواز شریف اور زرداری کرپشن میں ایک دوسرے کے رشتہ دار ہیں۔شہزاد اکبر انتھک محنت کر رہے ہیں، پہلی دفعہ 700 ارب منی لانڈرنگ اور 5 ہزار جعلی اکائوئنس کا انکشاف ہوا۔بے نامی اکاوئنس سے اربوں روپے نکل رہے ہیں،آج سے پہلے ایسی کارروائیاں نہیں ہوئیں کیونکہ حکمرانوں کے اپنے پیسے بیرون ملک پڑے ہیں۔ جہانگیر ترین کسی بھی اجلاس میں بطور پارٹی کارکن کے طور پر بیٹھتے ہیں۔ ق لیگ کی جانب سے ویڈیو میڈیا کو نہیں بھیجی گئی، انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے وکلا کا مطالبہ ہے کہ ہائیکورٹ کا بنچ بنایا جائے ،یہ مطالبہ حکومت سے نہیں بلکہ ہائیکورٹ نے پورا کرنا ہے ،وکلا کی ڈی سی کے ساتھ بدمعاشی قابل مذمت ہے ،ویڈیو دیکھ کر نشاندہی کرینگے اور ملوث وکلا کے خلاف کارروائی کرینگے ، چیف جسٹس کو واقعہ میں ملوث وکلا کے لائسنس منسوخ کرنے چا ہیئں ۔