اسلام آباد ( آن لائن )وزارت شپنگ اینڈ پورٹس نواز شریف دور حکومت میں دو بحری جہازوں کے بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق دو بحری جہاز ایم وی سرگودھا اور ایم وی سبی بھارتی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہوئے تھے اور سامان اپ لوڈ کیا تھا، یہ جہاز متعلقہ سکیورٹی اداروں سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے بغیر بھارت روانہ ہوئے تھے ۔ یہ جہاز بھارت سے سامان اٹھا کر سوڈان اور رینٹ دارپ بھی گئے تھے جس کے نتیجہ میں ہمارے قومی مفادات کو شدید نقصان ہوا تھا۔