اسلام آباد ( نامہ نگار ) سابق وزیر اعظم نوازشریف کی احتساب عدالت آمد کے موقع پر صدیق الفاروق مصافحہ کرنے کی کوشش میں سیڑھیوں پر لڑکھڑا گئے ۔نواز شریف کی پیشی کے موقع پر سینیٹر چودھری تنویز، مریم اورنگزیب، ملک شکیل اعوان، ملک ابرار، طارق فضل چودھری، صدیق الفاروق اور دیگر رہنما احاطہ عدالت کے باہر موجود تھے ۔ سابق وزیراعظم کے احاطہ عدالت پہنچنے پر ان سے ملاقات کی کوشش میں ہونے والی دھکم پیل کے دوران صدیق الفاروق دھکا لگنے سے لڑکھڑا گئے اور سیڑھیوں پر گرنے لگے کہ اسی دوران نواز شریف کے ساتھ موجود گارڈز نے انہیں تھام لیا، جس کے بعد انہوں نے نواز شریف سے مصافحہ کیا۔بعد ازاں نواز شریف کی دوبارہ پیشی کیلئے پہنچنے سے قبل مریم اورنگزیب نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی لائن بندی کراتے ہوئے انہیں اپنی اپنی جگہ پر کھڑے رہنے کی ہدایت کی، نواز شریف گاڑی سے اترنے کے بعد سب سے مصافحہ کرتے ہوئے عدالت میں چلے گئے ۔