صفدرآباد (تحصیل رپورٹر) نئے منتخب ہونے والے چیئر مین میو نسپل کمیٹی سانگلہ ہل فقیر محمد بادشاہ کی جیت چودھری محمد بر جیس طاہر سابقہ گورنر گلگت بلتستان کی مد برانہ اور عوامی سیاست کا نتیجہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار نائب صدر مسلم لیگ (ن) ضلع شیخوپورہ رانا جمشید علی خاں نے کارکنان کی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین میونسپل کمیٹی فقیر محمد بادشاہ کی جیت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ عوام خدمت کی سیاست کو پسند کرتی ہے اور غنڈہ گردی اور بدمعاشی سے نفرت کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف پاکستانی قوم کے دلوں میں بستے ہیں۔