رائے ونڈ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مرزا محمد جاوید نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کا عزم اٹل اور ارادے مضبوط ہیں وہ جھکے نہ کوئی جھکا سکے گا۔ ڈیل کی اندرون بیرون و ملک سے پیشکش ہم نے ٹھکرائی، انہوں نے کہا کہ لڑکھڑاتی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے ،جس حکومت کو جلسوں ریلیوں پر سڑکوں بند کرنا پڑیں، اس کا انجام قریب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے کارکنوں کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا وہ ان خیالات کا اظہار جاتی عمرہ پر کارکنوں سے کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی نواز شریف رہا کرو ریلی سے قبل گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو دھرنے کے لیے حکومت کے کنٹینر کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔