ملتان(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے امیدوار این اے 156 مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بیرونی قرضوں کی بنیاد پر ملک کو منصوبے دینے کے دعویدار حقیقت میں پوری قوم کے مجرم ہیں جنہوں نے کرپشن کرکے اپنے بچوں کا مستقبل تو محفوظ کرلیا لیکن پوری قوم کے ساتھ جمہوریت کے نام پر ناانصافیاں کی گئیں۔ملتان میں انتخابی کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپنے ملک میں صحت، تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کے بجائے بیرون ممالک کو ترجیح دی اور وہیں جائیدادیں بنائیں جبکہ پاکستان کے غریب عوام محرومی کی زندگی بسر کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ مکافات عمل کا شکارہے ، مجرموں کے استقبال کیلئے لیگی کارکنوں کے باہر نہ نکلنے سے ن لیگ کی مقبولیت کاپول کھل گیا۔ نواز شریف کو اڈیالہ جیل پہنچا کر عمران خان نے پاکستانی قوم سے کیا ہوا وعدہ پورا کردکھایا۔25جولائی پاکستان تحریک انصاف کی جیت کا دن ہوگا ۔ عمران خان 20 جولائی کو ملتان آ ئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر اہلیان ملتان شہر کو پی ٹی آئی کو قلعہ ثا بت کریں گے ۔اس موقعہ پر الحاج مختیار علی انصاری،محمد امین انصاری،میاں ہدایت علی،چوہدری سردار علی،رانا راشد، مشتاق احمد انصاری، عبدالستار بھینی والے ، محمد سلیم ، ذوالفقار علی، حاجی خلیل احمد،عبدالرزاق، عبدالرحمان، رانا عبدالجبار،حاجی پرویز انصاریودیگر معززین بھی موجود تھے ۔