اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیاد وں پر دائر درخواست ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، 7صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریر کیا جس میں قرار دیاگیا کہ پرائیویٹ ڈاکٹرز کی رائے حتمی نہیں تسلیم کی جاسکتی، سپرنٹنڈنٹ جیل کی رپورٹس کے مطابق نوازشریف کی جان کو کوئی خطرہ نہیں،نوازشریف نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی کوئی درخواست دائر نہیں کی، کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، جیل میں مناسب طبی سہولیات ملنے پر ضمانت پر رہا نہیں کیا جا سکتا، قیدیوں کے رولز کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ میڈیکل بورڈ کو معاملہ بھجوا سکتا ہے ۔