پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقلی اورکیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری افسوسناک ہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرٹویٹس میں اسفندیار ولی خان نے نواز شریف اورآصف علی زرداری کی صحت سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومتی ترجمان کا نواز شریف کی صحت کے بارے میں یہ کہنا کہ وہ ہشاش بشاش تھے شریف خاندان کیساتھ حکومت اور دیگر اداروں کی ذاتی عناد کی غمازی کرتا ہے ۔ آج حکومتی ترجمان کی طرف سے جس طرح نواز شریف کی بیماری کا مذاق اُڑا یا جارہا ہے اسی طرح مرحومہ کلثوم نواز کی بیماری کا مذاق بھی اُڑایا جاتا تھا۔ آصف زرداری کے بیماری کو بھی دبائو ڈالنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ۔ نیب کو سیاسی انتقام کے طور پر استعمال کرنیوالوں کا بھی ایک دن احتساب ہوگا۔آزادی مارچ پر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔اپوزیشن قائدین کی بیماری کو مارچ ناکام بنانے کیلئے استعمال کیا جارہا ۔