ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن ملتان کی سٹی صدر خواتین سلطانہ شاہین کی قیادت میں خواتین نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر ) صفدر کی سزا کے خلاف چوک کچہری پر کفن پوش مظاہرہ کیا ، لیگی خواتین نے کچہری چوک پر علامتی پھانسی بھی لی ، گلے میں پھندے ڈالے کر خواتین نے نواز شریف کے حق میں شدید نعرے بازی کی بعد ازاں انہوں نے چوک کچہری پر دھرنا دیا ۔دریں اثنامسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں یونین کونسل 11کے چیئرمین چوہدری اسلم ہمایوں اور ملک انور علی کی قیادت میں حسن آباد چوک خانیوال روڈ پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ (ن) لیگ آج بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ، نواز شریف کو سی پیک بنانے کی سزا دی گئی ،ترقی و خوشحالی کا راستہ روکنے اور جمہوریت کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں گے ، انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو عوامی سمندر ثابت کردے گا کہ پوری قوم نواز شریف کی قیادت میں ملک وقوم کی ترقی کے لئے متحد ہے ۔