پشاور (نیٹ نیوز) صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اقتدار کی محرومی نے نوازشریف کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ، (ن) لیگ کے قائد اور مودی کا بیانیہ ایک ہوتا جا رہا ہے ۔ پشاور میں پی ڈی ایم کے ممکنہ جلسے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر پی ڈی ایم پشاور جلسہ ملتوی ،اپوزیشن عوام پر رحم کرے اور کرپشن بچانے کے لیے انہیں استعمال نہ کیا جائے ،مولانا فضل الرحمٰن بتائیں کہ کرپٹ لوگوں کا ساتھ دینے میں کتنی رکعتوں کا ثواب ملتا ہے ؟، پاک فوج کے خلاف تقاریر قابل مذمت ہیں ، وزیراعظم مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں۔