اسلام آباد( آن لائن )پارلیمانی سیکرٹری برائے خارجہ امور عندلیب عباس نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پانامہ لیکس نے تہلکہ مچا یا تھا اور اب شہباز شریف کی ٹی ٹی لیکس اور کیش بوائے نے تہلکہ مچادیا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اپنے کیش بوائے کے ذریعے ملک سے اربوں روپے باہر لے گئے ۔ حکومت اب دونوں بھائیوں کو وطن واپسی کے بعد کسی قسم کی رعایت نہیں دے گی، اب ان کی معافی نہیں ہوگی، ہر صورت ملک کی لوٹی گئی دولت کو ان سے وصول کیا جائے گا۔