لا ہو ر ( میا ں رؤف )میا ں نواز شریف کی دو سرے کیس العزیزیہ میں ضما نت کی صورت میں رہا ئی پر جیل روبکا ر اورکو ٹ لکھپت جیل عملہ میاں نواز شر یف سے دستخط اور انگو ٹھے لگو انے کیلئے اہم تر ین جیل ریکا رڈ لے سروسز ہسپتا ل آئے گا ، لا ہو ر کی جیل کا یہ دوسرا تا ریخی وا قعہ ہے ، اس سے قبل اسی جیل کے قیدی بے نظیر شہید کے منہ بو لے بھا ئی اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست رحمت شا ہ آفریدی کی رہائی کا پروانہ جیل کے بجائے سروسز ہسپتال لا یا گیا تھا، جیل قوانین کے مطا بق جب کسی قیدی یا حوا لا تی کی رہا ئی عدا لتی ضما نت روبکا ر آتی ہے تو جیل کے اند ر با قا عدہ ایک دربا ر لگتا ہے ، اس دربا ر میں جیل کا ڈپٹی سپر ینٹنڈ نٹ جو ڈیشل مو جو د ہو تا ہے ، قیدی یا حوالا تی کو جیل میں بند کیا جا تا ہے تو جو ڈیشل رہا ئی رجسٹر پر اس قیدی کے کو ائف درج کئے جا تے ہیں ، لگتا ہے نواز شر یف ہسپتا ل سے واپس کو ٹ لکھپت جیل نہیں جا ئیں گے ، اس لئے دوسرے کیس میں ضما نت کی روبکا ر کو ٹ لکھپت جیل کو مو صول ہو نے کے بعدڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جو ڈیشل اپنے عملہ کے ساتھ اہم رجسٹر سروسز ہسپتا ل لے کر آئینگے ۔