لاہور (کر ائم ر پو ر ٹر، مانیٹرنگ ڈیسک،صباح نیوز) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ناساز طبیعت کے باعث سابق وزیراعظم نوازشریف آج جیل میں کسی سے ملاقات نہیں کرسکیں گے ۔گزشتہ روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ آج میرے والد سے ملنے جیل میں کوئی نہ آئے ۔ پاکستان اور ہم سب کو نوازشریف کی ضرورت ہے ۔ اﷲ نوازشریف کو صحت و تندرستی کیساتھ لمبی عمرعطافرمائے ۔ مسلسل حمایت کیلئے آپ سب کا شکریہ۔ذ را ئع کے مطا بق کو ٹ لکھپت جیل میں آج نواز شریف سے ملاقات کا دن ہے اور صرف انکے اہلخانہ ملاقات کرینگے ۔حکومت نے اہلخانہ کو بھی صرف جمعرات کے روز ملاقات کی اجازت دے رہی ہے ۔