راولپنڈی(صباح نیوز)سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور خاندان کے دیگر افراد کے خلاف نیب راولپنڈی کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب ذرائع نے بتایا کہ سابق حکمران خاندان کے خلاف سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔نیب ٹیم نواز شریف کی ضمانت ختم ہونے کے بعد جیل میں ان کا بیان لے گی جبکہ فواد حسن فواد سے لاہور جیل میں بیان لے لیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی اور وزارت خارجہ کے افسران کا بھی بیان لیا جا چکا ہے ۔آئی بی کے سابق سربراہ آفتاب سلطان کو بھی بیان کے لئے طلب کیا گیا مگر وہ پیش نہیں ہوئے ۔ نوازشریف اور ان کے اہل خانہ پر 30 سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کا الزام ہے ، یہ بی ایم ڈبلیو گاڑیاں سارک کانفرنس کے موقع پر وزارت خارجہ نے خریدی تھیں۔