اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے کہاہیکہ اگر خدانخواستہ علاج نہ ملنے پر نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے ،اتوار کو یہاں سے جاری اپنے بیان میں زاہدخان نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ افسوسناک ہے ،نواز شریف تین ماہ سے بیمار ہیں عمران خان کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ جاکر نواز شریف کی تیمارداری کریں ،عمران خان ابھی تک اپوزیشن لیڈر بنے ہوئے ، ہیں جو ملک کے ساتھ زیادتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نہ بھولیں کہ جب 2013میں الیکشن مہم کے دوران وہ گرے تھے تب نواز شریف نے ہسپتال جا کر عمران خان کی تیمارداری کی تھی،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وزراء جس طرح سے نواز شریف کی بیماری پر پروپیگنڈا کر رہے ہیں، اس سے انکی اخلاقیات ظاہر ہو رہی ہے ۔