لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تجزیہ کارعامرمتین نے کہا ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ میں اب کرتارپور راہداری کامنصوبہ بھی آگیا ہے ۔ اب اس پر پوری دنیا کی نظریں ہیں جبکہ سکھ کمیونٹی جو بیرون ملک مقیم ہے ، اسلئے اقلیتی برادری سے اس کا سربراہ لگایاجائے ۔پروگرام مقابل میں میزبان ثروت ولیم سے گفتگو میں ا نہوں نے کہاکہ لندن میں کچھ لوگوں نے کرتار پور کے حوالے سے فنڈز اکٹھے کرنے کی کوشش کی تھی جس کو پاکستانی میڈیا نے بے نقاب کیا اورسکھوں نے اس پر پاکستانی میڈ یا کو خراج تحسین پیش کیا۔ لگتا ہے نوازشریف مایوس اور یہاں سے نکلنا چاہتے ہیں لیکن عدالت چاہتی ہے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔ وزیراعظم نے وزیراعلی کو کہاہے کہ اپنی کارکردگی بڑھائیں ، ابھی تک تو سفارشوں پر ہی تعیناتیاں ہورہی ہیں دیکھنا ہوگا اس سٹوری پرکیا ایکشن ہوتاہے ۔تجزیہ کاررئوف کلاسرانے کہا ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈکا سربراہ کسی ہندو، سکھ یا عیسائی کولگاناچاہئے لیکن ہم نے اپنے لوگوں کو سربراہ بنادیا ہے ۔ آصف ہاشمی نے متروکہ وقف املاک بورڈ کودشمن کی طرح لوٹا۔ ہم نے گزشتہ رات جو سٹوری بتائی تھی اس پر کابینہ کے اجلاس میں کافی بحث ہوئی ہے ۔انٹر ٹیمنٹ کے ا یشو کوعمران خان نے بڑا سنجیدگی سے لیا ہے ۔انہوں نے وزرا اورسیکرٹریزکوبھی دورے محدود کرنے کا کہاہے ۔ انہوں نے کہا ایسے اخراجات کو بند کیاجائے ۔اس کا مجموعی بل 51 کروڑ روپے کا تھا جس میں 13کروڑ روپے کھا پی گئے ہیں ۔ عمران خان نے ایک طرح سے 38کروڑ روپے کی بچت کی جو اچھا اقدام ہے ۔جس وزیر نے ہدف سے زیادہ اخراجات کئے ہیں ان سے پیسے واپس لئے جائیں۔ عمران خان میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ غیر مقبول فیصلے لے لیتے ہیں۔ جس پاکستانی نے لندن میں کرتارپور کے نام پرسکھوں سے فنڈز اکٹھا کیا وہ نوازشریف کے ساتھ بھی حکومت میں رہا اور اس کے بڑے تعلقا ت ہیں اس کی سٹوری آج بے نقاب کریں گے ۔جھنگ میں تھانہ شاکراﷲ کے علاقے میں سید مہدی نے ماں بیٹی کو یرغمال بنایا ہوا ہے ا وروہ عورت اپنا ذہنی تواز ن کھو بیٹھی ہے ۔ ایس ایچ او غلام محی الدین نے خاتون کا ساتھ دینے کی بجائے سید مہدی کا ساتھ دیا ہے ۔ ڈی پی او جھنگ عطاالرحمان سے ہم نے رابطہ کیا انہوں نے ہمارا فون نہیں اٹھایا۔ اندازہ لگائیں جو ایک صحافی کا فون نہیں اٹھاتاتو عام آدمی کی بات اس تک کیسے پہنچے گی۔ہم نے یہ کہانی اسلئے سنائی ہے کہ نیا پاکستان وہیں کا وہیں کھڑا ہے اور پولیس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔میں یہ کہتا ہوں اس پروگرام کے بعد گزشتہ تاریخوں میں اب پرچہ کاٹا جائے گا۔