اسلام آباد(سٹا ف رپو رٹر)وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) میں شامل کرلیا گیا جس کے بعد ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد ہوگئی ہے ۔نوازشریف کے دامادکیپٹن (ر) صفدر کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں موجود ہے ۔نیب نے فروری میں پہلی بار وفاقی حکومت سے نوازشریف اور مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی تاہم اس وقت مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نیب کی سفارش پر عملدرآمد نہیں کیا تھا۔اس کے بعد نگران وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے گریز کر تے ہوئے مذکو رہ فیصلہ آنے والی نئی حکو مت کے سپرد کر دیا تھا۔