اسلام آباد(92نیوزرپورٹ)وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،حکومت نوازشریف کی واپسی کیلئے کن دوآپشنزپرغورکررہی ہے ؟92نیوزنے پتہ لگالیا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ حکومت نوازشریف کی براہ راست حوالگی کیلئے برطانوی حکومت کوخط لکھے گی،خط میں مارچ میں لکھے گئے خط کاحوالہ دیاجائیگا،حکومت مارچ میں نوازشریف کی حوالگی سے متعلق برطانوی حکومت کو آگاہ کرچکی،ذرائع کے مطابق دوسری آپشن میں لاہورہائیکورٹ میں شہبازشریف کی ضمانت ضبط کرانے پربھی غورکیاگیا،لیگل ٹیم کی طرف سے بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے لیگل ٹیم کو لاہور ہائیکورٹ میں شہبازشریف کی ضمانت ضبط کرانے پرزوردیا۔وزیراعظم نے کہاپنجاب حکومت ،لیگل ٹیم شہبازشریف کی ضمانت ضبط کرانے کیلئے کام کریں،شہبازشریف کی گارنٹی پرہی نواز شریف بیرون ملک گئے ،شہبازشریف یہاں سیاست جبکہ بڑے بھائی لندن میں گھوم رہے ہیں،وزیراعظم نے مشیراحتساب شہزاداکبراوروفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کویہ ٹاسک سونپ دیا۔دونوں وزیر آئندہ دودنوں میں پیشرفت اورقانونی حکمت عملی سے آگاہ کرینگے ۔